کراچی (پی این آئی) پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت گذشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی حکومت کو یورو بانڈ فروخت کے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ارب ڈالر ملنے سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 18.20 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے حکام کاکہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر جنوری 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔۔۔۔
شمالی علاقہ جات کا اہم ائرپورٹ بند کر دیا گیا
سیدو شریف (پی این ائی) قومی ائر لائن پی آئی اے نے ایک بار پھر پاکستان کےشمالی علاقوں میں جانے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت ختم کرتے ہوئے سیدو شریف ائر پورٹ پر پروازیںمنسوخ کر دی ہیںجس کے نتیجے میں سیدو شریف ایئر پورٹ ایک بار پھر غیر فعال ہوگیا جس کی وجہ سے قومی ایئر لائن پی آئی اے نے تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔قومی ائرلائن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے سیدو شریف سے پروازیں منسوخ کی ہیں۔ سیدو شریف ایئر پورٹ کو سوات آپریشن کے بعد چند ہفتے فنکشنل کیا گیا تھالیکن اب اس کو پھر بند کر دیا گیا ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں