کورونا کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ میں تیزی ، سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی معلومات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائیٹ covid.gov.pk کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد رہی جبکہ کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے اور 1980 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close