نوجوان نے تقریرکے دوران علی امین گنڈاپور کو پشاوری چپل دے ماری

اسلام آباد(پی این آئی ) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی جلسے کے دوران ایک مقامی نوجوان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کو پشاوری چپل دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور باغ کے علاقے ہاڑی گہل میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ایک مقامی نوجوان نے انہیں پشاوری چپل مار دی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق موقع پر موجود پولیس نے واقعے میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا تاہم علی امین گنڈا پور نے پولیس سے کہا کہ ان نوجوانوں کو کسی نے پیسے دےکر یہ کام کروایا ہے، انھیں چھوڑ دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close