کراچی ( آن لائن) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز، شہید بینظیر آباد میں 49 طلبہ کے لئے اسکالرشپ ایوارڈ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے سندھ اسکول ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام کے تحت سندھ کے 2791 طلباء کو پاکستان کے دیگر معیاری اداروں میں پوسٹ پرائمری تعلیم حاصل کرنے میں معاونت فراہم کر رہا ہے ۔ ایس ای ایف نے6 قابل اعتماد انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس میں آئی بی اے پبلک اسکول اینڈ کمیونٹی کالجز سکھر ، حیدرآباد ، پبلک اسکول میرپورخاص ، گڈاپ پبلک اسکول کراچی، این جے وی ایچ ایس اسکول کراچی اور ڈاکٹر اے کیو خان اسکول سسٹم اسلام آباد شامل ہیں۔ ان 6 تعلیمی اداروں کے ذریعہ ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد طلبا کو میرٹ پر منتخب کر کے انہیں اسکالرشپ دی گئی ہیں۔، اس سال فاؤنڈیشن نے ، 49 طلباء جو سندھ کے سرکاری اور ایس اِی ایف کے اسکولز میں پڑھنے والے طلباء جنہوں نے بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز، شہید بینظیر آباد میں جنرل میرٹ پر داخلہ حاصل کیا، ان کے لئے اسکالرشپ منظور کی ہے۔ یہ اسکالرشپ طلبہ کو سندھ کے بہترین تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے لیے کارآمد رہے گی خاص کر کووڈ -19کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال جس میں بہت سے خاندان معاشی مشکلات کا شکار ہیں مدد گار ثابت ہو گی۔ مزید برآں ، فاؤنڈیشن سرکاری اسکولوں کے طلبا و طلبات کی مدد کے لئے سندھ کے دیگر کیڈٹ کالجز کے ساتھ بھی اسی طرح کے انتظامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ حکومت سندھ پرعزم ہے کہ سندھ کے عوام کو قابل اعتماد تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کی جاسکے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن خاص طور پر کووڈ -19کے دورانیے میں حکومت سندھ کے اس نظریہ کو حاصل کرنے کے لئے اہم کردار رہا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں