وزیراعظم سے رشتہ داری بھی کام نہ آئی، حسان نیازی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا لائسنس معطل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل نے ایازبٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر ‏کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کیا ہے۔معطلی کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ‏پنجاب بار کونسل نے مزیدکارروائی 17جولائی کےلئےملتوی کر دی ہے۔ایازبٹ ایڈووکیٹ نےحسان نیازی کےخلاف پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا ‏گیا تھا کہ حسان نیازی نےساتھی وکلا کے ساتھ مجھ پر اور کلائنٹ پر تشدد کیا۔تشدد کے اسی وقعہ پر حسان نیازی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close