عیدالاضحی پر 3 چھٹیوں کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحی پر 3 چھٹیون کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحی پر 20، 21 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close