نادرا نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کےخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے نادرا کے دروازے بند کر دیئے گئے، ملک بھر میں نادرا دفاتر ویکسین نہ لگوانے والوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کریں گے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی آفس میں داخلے کے لئے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا گیا۔ نادرا سہولیات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر کیا گیا۔ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو مراسلہ بھجوایا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ملک بھر میں قریب دو لاکھ افراد نادارا آفس میں آتے ہیں، بغیر ویکسین کے افراد کو نادرا آفس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام نادرا دفاتر میں این سی او سی احکامات کے مطابق ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close