یورپین کمیشن نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پاکستان اور ایران کے لیے امداد کا اعلان

برسلز(آئی این پی ) یورپین کمیشن نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پاکستان اور ایران کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔ یورپین کمیشن کے مطابق پاکستان اور ایران کو 2 کروڑ 20 لاکھ یورو کی امداد دی جائے گی جبکہ پاکستان کو 70 لاکھ یورو کی امداد غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ دی جائے گی جو افغان مہاجرین، میزبان کمیونٹیز کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ایران کو صحت ، تعلیم، کورونا سے بچا اور افغان مہاجرین کے لیے امداد دی جائے گی۔ ایران اور پاکستان دونوں کو ایک بار پھر قدرتی آفات سے خطرہ ہے۔ امداد تنازعات، نقل مکانی، کووڈ 19، غذائی قلت اور قدرتی آفات سے متاثرہ پاکستانی اور افغانیوں کے لیے ہو گی۔ پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور زلزلے جیسی متعدد آفات کا سامنا کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close