وفاقی کابینہ کی افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الانس کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الانس کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الانس کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے ان پر بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close