کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کے دوران کورونا پھیلائو کو روکنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے، این سی او سی نے وبا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں نقشوں کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کا بھی فیصلہ کیا جبکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے این سی او سی نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50فیصد کر دیا ،اس فیصلے کا اطلاق 15جولائی 2021سے ہو گا۔ فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500سے 3000افراد پاکستان آ سکیں گے،این سی او سی نے انتظامات کیلئے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں،اس کے علاوہ این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے کورونا ویکسین لازمی شرط قرار دی ہے،جب کہ عید کی چھٹیوں پر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات اور و یکسی نیشن لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close