تین یا پانچ چھٹیاں؟ وزیراعظم عمران خان نے حتمی فیصلہ سنا دیا، وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی ) سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے عید الاضحیٰ کی 5 تعطیلات دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 کی بجائے 5 تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی تھی، جسے وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے سامنے رکھا۔تاہم وزیراعظم نے این سی او سی کی تجویز مسترد کر کے وزارت داخلہ کو عید الاضحیٰ کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے سرکاری ملازمین کیلئے 20 سے 22 جولائی تک عید کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یوں سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی عیدالاضحیٰ کیلئے تین چھٹیوں کی ہی منظوری دی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ این سی اوسی کی خواہش تھی کہ عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں لیکن وفاقی کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ، عیدالااضحیٰ پر 20، 21اور 22 جولائی تک تین دن کی چھٹیاں کی جائیں گے۔دوسری جانب یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے اور 25 جولائی بروز اتوار تک 9 تعطیلات کے مزے لوٹیں گے ، کیوں کہ سرکاری ملازمین کیلئے 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ملے گی ، اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس طرح ملازمت پیشہ افراد و 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close