اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی کابینہ نے فوج کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دو سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں سول ملازمین کو 10 فیصد الاونس دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کو برابر لانے کیلئے دو سال بعد فوج کو 15 فیصد الاو¿نس دیا جا رہا ہے۔ جس میں ایف سی اور رینجرز کو شامل کرنے کیلئے بھی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے۔کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سابق وزرائے اعلیٰ ججز و دیگر لوگوں نے سیکیورٹی کے لیے بے شمار لوگ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اس لیے اب کابینہ سمیت تمام لوگوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں