قتل کی رات مقتولہ دوستوں کی پارٹی میں گئی تھی ماڈل نایاب قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) ماڈل نایاب قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا۔قتل کی رات مقتولہ دوستوں کی پارٹی میں گئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پارٹی میں مقتولہ نایاب کا اپنے دوستوں سے جھگڑا ۔ جھگڑے کے بعد نایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہاؤس سے باہر آگئی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق نایاب نے اس جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پر بتایا ۔ فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب کو ملنے پہنچ گیا ۔ سوتیلے بھائی نے مقتولہ نایاب کو مارکیٹ سے آئس کریم کھلائی اور گھر چھوڑ دیا ۔ پولیس نے مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے روز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ۔ قتل کی رات مقتولہ کیساتھ رابطہ میں رہنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ قبل ازیں پولیس نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کے ٹیلیفون کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے اس کا موبائل فون غائب تھا ، قاتل گھرکے عقب سے فرار ہوا اورمقتولہ کا موبائل فون ساتھ لے گیا ۔پولیس کے مطابق فون کی معلومات سے قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی، نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوئوں پرتفتیش شروع کر دی تھی ۔ پولیس کے مطابق قاتل نے لا ش کو برہنہ کر کے قتل کوزیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close