صادق سنجرانی نے شیری رحمٰن کو دادی کہہ دیا، شیری رحمٰن نے عدم اعتماد کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کو دادی کہہ دیا جس پر شیری رحمٰن نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتماد کے ووٹ کی دھمکی دے دی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کو ایک بل کی تحریک پیش کرنےکے دوران کہا جی سینیٹر شیری رحمٰن دادی اماں جس پر انہوں نےکہا کہ دادی اماں کہنے پر اپ کے خلاف ووٹ آف نو کانفیڈنس کی تحریک پیش ہو سکتی ہے. تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نےکہا کہ آپ دادی ماں ہیں، شیری رحمٰن نے کہا تحریک عدم اعتماد میں آپ بھی ساتھ دیں گے۔ ایک موقع پر شیری رحمٰن نے شکوہ کیا کہ آپ سیکس ازم اور ایج ازم پر بات کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close