مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافہ، کابینہ آج منظوری دے گی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، حلیم عادل شیخ کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔۔۔۔

عمران خان خود آ کر ہاتھ ملائیں، بڑے ن لیگی لیڈر نے فرمائش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے ن لیگ کو پیشکش کی ہے کہ وزیراعظم کی پیشکش پر ہاتھ بڑھائیں، الیکشن میں کوئی دھاندلی یا مداخلت نہیں ہوگی، نیب کا رونا دھونا سب ختم کرتے ہیں آیئے اداروں کی اصلاحات کریں۔
شہر یار آفریدی کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھاکہ ن لیگ کبھی کسی کو غیرمحب وطن نہیں کہتی،عمران خان خود آکر ہاتھ ملائیں گے تو ہم ضرور آئیں گے، عمران خان فاشسٹ اور تکبر کرنے والا شخص ہے فاشسٹ شخص کبھی بھی جھک کر ہاتھ نہیں ملاتا، ڈسکہ میں پریزائیڈنگ افسر قانون ہونے کے باوجود باکس اٹھا کر بھاگے تھے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں