پی آئی اے نے اندرون ملک سیاحت کے فروغ کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا

فیصل آباد(آئی این پی) نیشنل فلیگ کیریئر پی آئی اے نے اندرون ملک سیاحت کے فروغ کیلئے فیصل آباد سے سکردو کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ یہ سروس پی آئی اے کی ائیر سفاری مہم کا حصہ ہے جس کے دوران سفر کرنے والوں کو گلگت بلتستان کے مختلف خوبصورت مقامات کا فضائی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر حافظ احتشام جاوید کے مطابق پی آئی اے نے ائیر سفاری کیلئے اے 320جہاز کو مختص کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پہلی پرواز 14جولائی بروز بدھ کو بارہ بجکر 45منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہو گی جو 2بجے سکردو پہنچے گی۔ جبکہ سکردو سے واپسی کی پرواز 3بجے اڑان بھرے گی اور سوا چار بجے فیصل آباد پہنچے گی۔ ہفتہ میں ائیر سفاری کی دو پروازیں ہوں گی جو بدھ اور ہفتہ کے روز کیلئے ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close