افغانستان کی خود مختاری کا خیال رکھا جانا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آبا د ( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری کا خیال رکھا جانا چاہئے،افغانستان کی عوام خواہش کا احترام رکھنا چاہیے،افغانستان میں ہمیں فریق نہیں بننا چاہیے ۔ افغانستان کے مسئلے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر متاثرین آتے ہیں تو ہمیں دل بڑا کرنا ہوگا اس میں دنیا کو شامل کرنا ہو گا جب آپ ایک خودمختار ملک کو تسلیم کرتے ہیں تو ہمسایہ ملک کی طرح بات کرنی ہو گی بنیادی اصولوں پر اختلاف نہیں تھا لیکن دنیا کو افغانستان مسلے پر ساتھ ملانا ہو گا جو افغانستان فیصلہ کرتا ہے وہاں کی عوام کہتے ہیں اسے قبول کیس جائے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ جو ہمارے ملک پر حملہآور ہو گا وہ ہمارا دشمن ہے ۔پاکستان میں افغان عوام کی بڑی تعداد ہے جو اگر ریلیاں نکالتے ہیں تو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close