نیب نے شہلا رضا کو 25 سوالوں پر مشتمل پرچہ تھمادیا، 10 روز میں جوابات جمع کرانے کی ہدایت

کراچی(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے شہلا رضاکو 25 سوالوں پر مشتمل پرچہ تھمادیا، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما و سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نیب کراچی کے دفتر میں پیش ہوئیں،نیب کراچی نے شہلا رضا کو بطور قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) بورڈ ممبر طلب کیا تھا جہاں وہ نیب حکام کے سامنے پیش ہوئیں، شہلا رضا سال 2015سے 2017تک گورننگ باڈی کی ممبر رہیں ہیں،شہلا رضا کو نیب میں پیشی پر 25سوالوں پر مشتمل پرچہ تھمادیا گیا اور تمام سوالوں کے جواب لازمی 10دن میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close