اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی فیصلے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آرکوسنے بغیر جسٹس قاضی فائزعیسی نظرثانی کیس کافیصلہ دیاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے اپیل میں کہا کہ جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی لندن کی تین جائیداوں کی وضاحت نہیں کر سکیں، وہ ایف بی آر کے نوٹسز کے باوجود رقوم کی بیرون ملک منتقلی پر وضاحت نہیں دے سکیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی نظرثانی کیس کا فیصلہ غیر قانونی ہے لہذا ہماری اپیل کو پہلی نظرثانی اپیل کے طور پرسماعت کیلئے منظور کیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں