وہ دن گئے جب لوگ کہتے تھے اختیارات نہیں، کراچی میں تیز بارش کیلئے تیار ہیں

کراچی (آئی این پی ) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاہیکہ وہ دن گئے جب لوگ کہتے تھے کہ میرے پاس اختیارات نہیں،کراچی3 کروڑ آبادی کا شہر ہے، تیز بارش کے لیے تیار ہیں۔پیر کونیپا چورنگی پل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ بارش کے دوران صورت حال قابو میں ہے،6 سے7 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی ہے، عملہ متحرک تھا اور کام کیا، کوئی پریشانی نظر نہیں آئی ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی، لوکل گورنمنٹ اور واٹر بورڈ انتظامیہ نے بھی کام کیا،کنٹونمنٹ بورڈ اور ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موجود ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی انتظامیہ سڑکوں پر ہے،کراچی تین کروڑ آبادی کا شہر ہے، تیز بارش کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے ڈی اے چورنگی پر نکاسی آب کا کام کیا ہے،حکومت سڑکوں پر ہے، اسٹار گیٹ ،ناتھا خان ،نرسری کے مقام پر نکاسی آب کا کام جاری ہے۔صحافیوں کے سوال پر مرتضی وہاب نے کہا کہ اگست 2018 سے متحرک ہوں، سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close