اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کشمیر کے علاقے کیران میں ایک ہی مقام پر اپنی اور اپنے والد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس پر سیاسی رہنماں سمیت ٹوئٹر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سیاسی مخلافین سمیت ٹوئٹر صارفین نے ان تصاویر پر رد عمل دیتے ہوئے نواز شریف کی تصویر کو جعلی اور فوٹو شاپ کا کارنامہ قرار دیا ہے جس کے کیپشن میں ن لیگی نائب صدر نے لکھا ہے کہ کشمیر سے ان کا پرانا رشتہ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصو صی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے تصاویر پر ردعمل دیتے ہوا کہا کہ جعلی قطری خط کی طرح کشمیر کے لیے محبت، انقلاب بھی جعلی ہیں۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اس وقت سچ کہتی ہیں جس وقت وہ خاموش ہوتی ہیں۔وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سوشل میڈیا ببل رہ رہی ہیں جنہیں باہر کی زندگی کے حقائق سے کوئی واقفیت نہیں ہے۔اس معاملے پر شعیب تیمور نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں نائب صدر کی سوشل میڈیا ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر کس ذہین شخص نے لیگی نائب صدر کو سابق وزیراعظم کی فوٹو شاپ تصویر بنوانے کا مشورہ دیا تھا۔علاوہ ازیں پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس مقام پر مریم اور ان کے والد کھڑے ہیں وہاں درخت کے پتوں سے لے کر پس منظر بھی ایک جیسا دکھائی دے رہا ہے جو اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی تصویر مبینہ طور پر فوٹو شاپ کی گئی ہے۔بعد ازاں مریم نواز کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں