کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کوچیف سیکرٹری سندھ سید ممتازعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس صورتحال پراجلاس ہواجس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال، مویشی منڈی، مارکیٹ اور ریسٹورنٹ سیل کیے جائیں اور جن علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے انڈور ڈائننگ پر پابندی اور ہفتے میں 2 روز کاروبار بند کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ اجلاس میں پرائمری تک اسکول بند کرنے کی تجاویز بھی دی گئیں۔چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی تجاویز وزیر اعلی سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ویکسینیشن کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں