سونے کے لالچ میں دوست کی جان لینےوالے 3بھائی پکڑے گئے

کراچی(آئی این پی)کراچی کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں گذشتہ دنوں کھڑی گاڑی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،پولیس تحقیقات کے مطابق مقتول کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جیولری کا کام کرتا تھا اور واقعے کے روز اس کے پاس 30تولا سونا موجود تھا،پولیس کے مطابق اویس کے قتل میں ملوث 3بھائی گرفتار کرلیے گئے ہیں جو کہ مقتول کے دوست بھی تھے،تحقیقات کے مطابق ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے گئے اور شراب میں زہر ڈال کر اویس کو قتل کیا، 2جولائی کو مویشی منڈی کی پارکنگ میں گاڑی سے اس کی لاش ملی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عبدالعزیز نامی سنار کو سونا فروخت کیا تھا،اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور 3کلو پِگھلا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے، اویس لیاری کے علاقے بغدادی کا رہنے والا تھا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close