بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ایک ہفتہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ جس میں سینیٹ کے اجلاس سے متعلق امور زیر بحث آئے اور موجودہ اجلاس ایک ہفتہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔حالیہ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم نوعیت کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر شیری رحمان،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، چیف وہیپ سینیٹ سینیٹر فدا محمد، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر دلاور خان، طاہر بزنجو، مشتاق احمد، مولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹر محمد قاسم، سینیٹر کامل علی آغااور وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے شرکت کی،سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close