تربیلاڈیم میں بجلی کی پیداوار 80فیصد کم ہوگئی، اگلے سال جون میں بجلی کا مسئلہ نہیں ہو گا، حماد اظہر کی بریفنگ

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت تربیلاڈیم میں بجلی کی پیداوار 80فیصد کم ہوگئی تربیلا ابھی تک پوری پیداوار پر نہیں آیا مگر طلب پوری کررہے ہیں ساڑھے چوبیس ہزار میگاواٹ بجلی ترسیل کرنے پر سسٹم عدم توازن کا شکار ہوجاتا ہے گزشتہ ہفتے ساڑھے چوبیس ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ہمیں ٹرپنگز نظر آئی ہیں اوورہیٹنگ کو نوٹ کررہے ہیں ،میں نے ٹاسک دیا ہے کہ اگلے سال جون میں یہ مسئلہ نہیں آنا چاہئیے ہمیں بجلی کی ترسیل میں چیلنج آرہا ہے ایل این جی کے جہاز نے پندرہ سال میں دو مرتبہ مرمت کے لئے جانا ہوتا ہے پیر کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس چیئر مین کمیٹی لعل چند کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے چئیر مین کی عدم حاضری پر کمیٹی میں پیش ہونے والے بلز موخر کردئیے گئے کمیٹی چئرمین چوہدری سالک حسین وزیر اعظم سے ملاقات کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے رکن کمیٹی صابر قائمخانی نے کہا کہ مون سون کے باعث حیسکو کے فیڈرز ٹرپ کرگئے ہم کب تک لوگوں سے بولتے رہیں گے کہ ترسیلی نظام بہتر ہوجائے گا سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اصل مسئلہ وسائل کی کمی کا ہے ہمارے ہاں گورننس کا سسٹم اچھا نہیں ہے موسم سرما میں بجلی کی کھپت کم ہوکر دس ہزار میگاواٹ تک آجاتی ہے سال میں چھ ماہ کی کیپسٹی پیمنٹ کرنی پڑتی ہے ،گرمیوں کے موسم میں پیداواری قلت کے باعث لوڈشیدنگ کرنا پڑتی ہے ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی لعل چند نے کہا کہ نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے فارمولے پر عمل نہیں ہورہا بجلی کمپنیوں میں بھرتیوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے ، بجلی کے شعبے میں سب سے مہنگا کام صوابی میں ہورہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close