اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی اور نواز شریف کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو آزاد کشمیر میں ایک ہی مقام پر دکھایا گیا تاہم حکومت نے مریم نواز کی جانب سے کشمیر سے متعلق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کوجعلی قرار دے دیا کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز کی تصویر میں پیچھے کا منظر بالکل ایک جیسا تھا۔مریم نواز جس جگہ خود کھڑی تھیں اسی جگہ پر والد کی تصویر فوٹو شاپ کر کے شیئر کی۔ مریم نواز یہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کر کے بڑی مشکل میں پڑ گئیں۔جب صارفین کو اندازہ ہوا کہ مریم نواز کی جانب کی جانب سے شیئرکی گئی تصویر فوٹو شاپ ہے تو وہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے لگ گئے اور #فوٹوشاپوالالیڈر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی نکلی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شاید وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ، ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا، کمال ہے۔ محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب وہ خاموش ہوتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں