نواز شریف کو سیاست سے کس نے دور کیا؟ مریم نواز نے آخرکار خاموشی توڑ دی

مظفر آباد ( پی این آئی ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لیپہ وادی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں انتخابی عملے کو چوری کرنے والے اب آزاد کشمیر کے انتخابات کو چوری کرنے پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں،سلیکٹڈ عمران خان نواز شریف کا مقابلہ نہ کر پایا تو سازشوں کے تحت سیاست سے دور کر دیا ۔انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف حب الوطن اور دھرتی کا بیٹا ہے ، عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کے باعث کئی لگ متاثر ہوئے ، نواز شریف کے خلاف کچھ لوگوں نے ذاتی مفادات کیلئے پراپیگنڈا کیا ، نواز شریف حب الوطن اور دھرتی کا بیٹا ہے اس کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے پاکستان اور کشمیر کے عوام کی خدمت کی ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کے وزرا کی پیسے بانٹنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے مگر آزاد کشمیر کے غیور عوام بکنے والے نہیں ، کیا نوا زشریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کیلئے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریاستی وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں مگر ان سب کے باوجود تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close