راولپنڈی (پی این آئی ) کورونا وائرس کے باعث شہر کے 33مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤ ن نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روالپنڈی کے 33مقامات میں سے 11پر کورونا کی نئی قسم’ ڈیلٹا ‘کے مریض موجود ہیں۔ بھارتی وائر س سے متاثرہ مریضوں کے گھروں اور گلیوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ سیل ہونے والے علاقوں میں ٹینچ بھاٹہ، اڈیالہ روڈ، ایئر پورٹ سوسائٹی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 10روز پر مشتمل ہوگا۔ یادرہے کہ گزشتہ روز عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بعض گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے تھے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میںکہا کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران شہر کورونا کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 5فیصد تک پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے علاقے قرطبہ ٹائون کھنہ کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی 11/2کی گلی نمبر 19، ایف 6/3کی گلی نمبر 19، جی 7/2 کی گلی نمبر 24، سواں گارڈن بلاک ایچ کی گلی نمبر 29، کیپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایم اسکول بوائز ایف 8/3کو سیل کو پیر کی رات 9بجے سے سیل کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں