اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، کوشش ہے کابل میں پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت قائم کیا جائے ۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر مبنی ہے ، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ ہم امن میں حصہ دار ہوں گے ، کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان کی سر زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی ، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے ،وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ ہم جنگ میں حصہ دار نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، کوشش ہے کابل میں پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت قائم کیا جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں