بارشیں ہی بارشیں، موٹروے پولیس نے بھی خبردار کر دیا، اہم ہدایات جاری

کراچی (پی این آئی) ایم نائن سے حیدر آباد پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹروے پولیس کی جانب سے مسافرین کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز اپنی گاڑی کی حد رفتار کم رکھیں،اکثر مقامات پر روڈ پر پھسلن ہو جاتی ہے لہٰذا گاڑی احتیاط سے چلائیں، برساتی موسم میں اپنی گاڑی کے وائپرز کو چیک کرلیں۔حکام کا کہنا ہے کہ موٹرو ے پولیس کا عملہ مدد اور رہنمائی کے لئے ٹول پلازہ پر موجود ہے۔ ایم نائن سے حیدر آباد پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹروے پولیس کی جانب سے مسافرین کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close