حالیہ بارشوں کا سلسلہ، سیلاب آنے کا خدشہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے الر ٹ جاری کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث دریاوں میں سیلاب کا خطر ہ ہے۔ متعلقہ وفاقی وزارتوں اورصوبائی اداروں کوپیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خانکی کے مقام پر 13 جولائی کو 2 سے 3 لاکھ کیوسک کاریلہ گزرے گا جس کے باعث خانکی کے مقام پر 13 جولائی کواونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قادر آبادکے مقام پربھی اونچے د رجے کے سیلاب کاامکان ہے جبکہ دریائے چناب سے منسلک نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close