گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر فیسیں مزید بڑھا دی گئیں

لاہور (پی این آئی)گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفرمزید مہنگی ہوگئی،گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر پر120کی ایک اور فیس ادا کرنا پڑے گی،محکمہ ایکسائز اورنادرا میں بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کے لئے معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرمزیدمہنگی ہونے جارہی ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کے لئیایک اورفیس مقررکرنے پراتفاق ہوگیا ہے اورہرٹرانزیکشن پرمزید120روپے اداکرناہوں گے،بائیومیٹرک سسٹم کے اغازکیلئے نادرا کی جانب سے بھجوائی گئی 120کی فیس پرایکسائز حکام نے درخواست کی تھی کہ کم مقررکی جائے کیونکہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں ٹرانسفراور رجسٹریشن ہوتی ہے لیکن نادرااپنی پرمنوانے میں کامیاب ہوگیا ہے اوردونوں محکموں نے مقررنیکاحتمی فیصلہ کرلیا ہے۔متوقع طورپر14اگست سے پنجاب بھرمیں بائیومیٹرک تصدیق کاعمل شروع ہوگاجسکاگزشتہ روزسیکریٹری ایکسائزکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے،محکمہ ایکسائز نے قوانین میں ترامیم کے لئیسمری حکومت کوبھجوادی ہے،سہولت مراکز اورایکسائز دفاترسے شہری بائیومیٹرک کراسکیں گے۔ایکسایز حکام کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک کیے بعدہی گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرممکن ہوسکےگی جس سے ایک توجعلی ٹرانسفررکے گی جبکہ دوسری قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے بجٹ میں محکمہ ایکسائزکیموٹرٹیکسز اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مختلف ردبدل کیا تھاجس کے لیے سسٹم اپ گریڈ کیا گیا،موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے 70سی سی موٹرسائیکل کاایک ہزار، سوسی سی کاپندرہ سو،ون ٹو فائیو سی سی موٹرسائیکل کا دوہزار،ڈیڑھ سوسے پچیس سو جبکہ اس بڑی موٹرسائیکلوں کی بنیادی قیمت کا 2فیصد وصول کیا جائے گا۔الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصداورٹوکن ٹیکس میں 75فیصد کمی کی گئی،کلو واٹ اورہارس پاور کوسی سی میں تبدیل کروانے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو کیسز بھجوائے جائیں گے،پراپرٹی ٹیکس دواقساط میں جمع کروانیکا قانون بھی منظور کیاگیا تھا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close