شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، شریف خاندان کے اسرائیل اور سرحد پار گپتا انڈسٹری سے واضح روابط ہیں، آزاد کشمیر میں چند لوگ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، الیکشن ہارنے کے بعد پھر دھاندلی کا رونا رویا جائے گا، معاون خصوصی نے مریم نواز کے کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی، جھو ٹ بولنا مریم صفدر کا پرانا وطیرہ ہے،شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے 2015کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی، انہوں نے کہا کہ 2015میں ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نوازشریف حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیا گیا تھا،معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدر نے آج بھی جعل سازی کرتے ہوئے نوازشریف کی لندن کی تصویر شیئرکی، جعل سازیوں کی وجہ سے مریم صفدر سیاسی منظرنامے سے غائب ہوچکی ہیں،شہبازگل نے الزام عائد کیا کہ مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close