وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا پھیلائو، کون کونسے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بعض گلیوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران شہر کورونا کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 5فیصد تک پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے علاقے قرطبہ ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر 13، سیکٹر جی 11/2کی گلی نمبر 19، ایف 6/3کی گلی نمبر 19، جی 7/2 کی گلی نمبر 24، سواں گارڈن بلاک ایچ کی گلی نمبر 29، کیپس اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور آئی ایم اسکول بوائز ایف 8/3کو سیل کو پیر کی رات 9بجے سے سیل کر دیا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا پھیلائو، کون کونسے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close