کرونا کے بڑھتے وار، سندھ حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت کرونا کی چوتھی لہر کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، اندورون ملک سے سندھ میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکٹ لازمی قرار دئیے جانے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے، اس ضمن میں محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں او پی ڈیز میں ذمے دارایاں ادا کرنے والے ڈاکٹروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ سرٹیفکیٹ نہ لانیوالے مریضوں کا معائنہ نہ کیا جائے،ساتھ ہی مراسلے میں سرکاری اسپتال کا رخ کرنے والے مریضوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مریض شناختی کارڈ اورویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں