اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت خزانہ نے مسلح افواج کے افسران اورجوانوں کی بنیادی تنخواہوں میں 15فیصد کے برابر خصوصی الائونس دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بجھوا دی۔ وزارت خزانہ نے یہ خصوصی الائونس دینے کی منظوری وزیراعظم سے مانگی تھی تاہم وزیراعظم نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیشن کی طرف سے عبوری رپورٹ کی تاخیر کی وجہ سے سول ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 10فیصد اضافے کے علاوہ 25فیصد خصوصی الائونس دیا گیا تھا جس سے ان کی تنخواہ میں مجموعی طور پر 35فیصد اضافہ ہوا۔اب پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر مسلح افواج کے ملازمین کو بجٹ میں اعلان کردہ 10فیصد اضافے کے علاوہ 15فیصد خصوصی الانس دینے کی سمری کابینہ کو بھجوائی گئی ہے۔اگر کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی تو مسلح افواج کے ملازمین کی تنخواہ میں مجموعی اضافہ 25فیصد ہوجائے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2سال سے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نا ہونے سے تنخواہ کے اسٹرکچر میں پیدا ہونے والے فرق کو دور کرنے کیلئے 15فیصد خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اگر کابینہ نے 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی تو اس کیلئے اضافی 38ارب روپے درکار ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں