راولپنڈی(آئی این پی)ضلعراولپنڈی میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 20کیسز ر پورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی،تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ بھانپتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ 12جولائی تک کم از کم ویکسن کی ایک خوراک کا سرٹیفیکٹ اپنے ادارے میں جمع کروایا جائے،ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کو غیر ویکسینیٹڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہ بندی کے لئے فہرستیں جاری کر دی جائیں گی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں 8لاکھ سے زائدافراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ویکیسن لگوانے والے افراد میں 836770عام شہری جبکہ 32127فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں