مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش

مظفرآباد(آئی این پی)آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں منعقد مسلم لیگ نون کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ہوگئی،نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی مقامی قیادت نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی،مریم نواز کی پنڈال آمد کے موقع پر قائدین نے 10، 10اور 50کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کیں، جلسہ گاہ میں موجود دیگر کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے، جس کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close