عمران خان کے پاس آٹا چوری، چینی چوری اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، مریم نواز

مظفرآباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس آٹا چوری، چینی چوری اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے،کشمیر کو کسی بھی قیمت پر صوبہ نہیں بننے دیں گے، میری رگوں میں کشمیر کا لہو ہے اور میرا کشمیر سے خون کا رشتہ ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ہٹیاں بالا میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر سے میرے خاندان کا تعلق ہے اور نواز شریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں، راجہ فاروق حیدر نے خدمت کا قدم بڑھا دیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ اگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر تمہیں نہیں چھوڑے گا، مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آج کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مریم نوازنے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کشمیر آنا تو اپنا نامہ اعمال بھی اپنے ساتھ لانا، کوئی دوست ملک بھی عمران خان کی بات سننے کوتیار نہیں ہے،جس کی گھر میں عزت نہ ہو تو اس کی باہر کون سنتا ہے؟انہوںنے کہا کہ عمران خان کے پاس آٹا چوری، چینی چوری اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ووٹ چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اسے چھوڑنا مت۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close