سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور بھائی رضا ربانی پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا گیا

مظفر گڑھ (پی این آئی) کینیڈا میں مقیم اوورسیز پاکستانی پروفیسر نے وزیر اعظم عمران خان کو درخواست دی ہے کہ اس کے بنائے ہوئے کالج کو سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی ایم این اے رضا ربانی کھر نے ان کے کالج میں توڑ پھوڑ کی ہے۔صحافی فیض اللہ خان کے مطابق محمد رضوان خالد نامی پاکستانی کینیڈین پروفیسر نے درخواست میں کہا ہے کہ اس نے اپنے کولیگز کے ساتھ مل کر مظفر گڑھ میں کالج بنایا جس میں بچوں کو سکالر شپ پر داخلے دینے کا پلان تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی طلبہ کو سکالر شپس دے چکے ہیں لیکن حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنے غنڈوں اور سرکاری حکام کے ساتھ آکر کالج میں توڑ پھوڑ کی ہے۔درخواست گزار نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکرے کہا کہ ” محترم پرائم منسٹر، آپ فرماتے تھے کہ میری حکومت آئی تو گورے یہاں نوکری کیلئے آئیں گے اور اوورسیز پاکستانی بھی انویسٹمنٹ کریں گے، ہم آپ کی کال پر آگئے، کالج میں دو گورے بھی جاب کیلئے کینیڈا اور امریکہ سے آ رہے ہیں، البتہ حنا ربانی کھر جیسے جاگیر دار اسے روکنا چاہتے ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں