بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ؟ عوام پر بجلیاں گرا دی گئیں، بری خبر آگئی


پشاور(پی این آئی)قومی وطن پارٹی کےچیئرمین اورسابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ اگرملک میں آزادانہ ا ور شفاف انتخابات ہوئے توتحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کا صفایا ہوجائے گا، حکومت کی ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہے، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔پشاور سٹی میں پارٹی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اگر حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے تو بھی ان کیلئے غنیمت ہوگی کیونکہ گزشتہ تین سالہ دور حکومت میں انھوں نے عوام کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ کیا،مہنگائی و بے روزگاری اور غربت اپنی حدیں پار کرچکی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پی ٹی آئی گزشتہ حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرانے کی روش کو اپنا ئے ہوئے ہیں،حکومت کی ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کہ حکمران بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی ایما پر مزید اضافہ کریں گے، دسمبر میں آئی ایم ایف کی ایک ریویو میٹنگ منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں حکومت کو مزید سخت اقدامات اٹھانے کا کہا جائے گا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے،خیبر پختونخوا اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود یہاں کے باسی بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے محروم ہیں، حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دیا جس کی وجہ سے ان کو نہ تھمنے والی مہنگائی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close