اسلام آباد (آئی این پی)کورونا وائرس کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے دو تعلیمی ادارے سیل کر دئیے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ایف ایٹ تھری اور پی ڈبلیو ڈی میں قائم کپس اکیڈمی کو تا حکم ثانی سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ رو ول اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ انڈسٹریل ایریا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نوٹی فکیشن پر عملدر آمد یقینی بنائیں اور مقامی پولیس کے ساتھ تعا ون کرتے ہوئے دونوں تعلیمی اداروں کو کو ورنا وائرس کے پھیلا ئو کو روکنے کے لئے عوام الناس کی آمد و رفت کو ختم کیا جائے تاکہ کورونا چوتھی لہرکے مزید پھیلائو کو روکا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں