کورونا کیسزمیں اضافہ، تمام مارکیٹس بند رہیں گی، نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ( آئی این پی) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا ،جمعہ کوبلوچستان میں تمام مارکیٹس بندرہیں گی، کورونا کیسز میں اضافہ ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ،صوبے میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ، عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوروناوائرس کی ڈیلٹاقسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے،احتیاطی تدابیراختیارکرکے کرونا وائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹاسے بچ سکتے ہیں، عید قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے، بلوچستان میں گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا ، کورونا کیسز میں اضافہ ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ،جمعہ کوبلوچستان میں تمام مارکیٹس بندرہیں گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کاروباری مراکزرات10بجے تک کھلے رہیں گے، صوبے میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ، عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close