تحریک انصاف کا سیاسی چھکا، بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی

کراچی(آئی ا ین پی ) سابق چیف سی پی ایل سی شرف الدین میمن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سابق چیف کو پارٹی اسکارف پہنایا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان، شہزاد قریشی، سمیر میر شیخ ، محمود مولوی سمیت دیگر موجود رہنما موجود تھے ۔ کرا چی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیف سی پی ایل سی شرف الدین میمن نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کو بہت پہلے ہی جوائن کرلینا چاہیے تھا،پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی جماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close