عید سے پہلے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے نے کتنی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا؟ خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی ) عید سے پہلے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی نے کتنی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا؟ خوشخبری آگئی… پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن لانے کیلئے آپریشن کااعلان کیا ہے ۔ عیدسے قبل پاکستانیوں کوخصوصی پروازسے وطن لایاجائے گا۔ کابل میں پھنسے پاکستانیوں کوبوئنگ 777 طیارے سے واپس لایاجائے گاجبکہ پی آئی اے کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کوخصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ دبئی اورابوظہبی کیلئے بھی بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کئے جائیں گے جبکہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کااضافہ کیا گیاہے۔حکام کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے مجموعی طورپر 32 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close