بچوں کی موجیں لگ گئیں، تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں مزید بڑھا دی گئیں

پشاور(پی این آئی ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران بنگش نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہیں،تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے بند رہیں گے، تمام جاری امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔معاون خصوصی نے اپنے پیغام کے ہمراہ نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close