مریم نواز اور بلاول بھٹو کے کپڑے اور گاڑیاں بھی چوری کی ہیں، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کپڑے اور گاڑیاں بھی چوری کی ہیں لہٰذا ان کی گاڑیوں پر پھول نچھاور کرنے والوں کو بھی سوچنا چاہیے۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی نئی قیادت پر سنگین الزامات لگاتے ہو کہا ہے کہ ڈڈیال، چکسواری اور میرپور سے پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔ عظم سواتی نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو گھر بلوانے والوں نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا لہٰذا آزاد کشمیر کی سیاست میں مریم اور بلاول کی کوئی گنجائش نہیں۔ اعظم سواتی نے یہ بھی کہا کہ لوڈشیڈنگ آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ منگلا ڈیم کے قیام اور توسیع پروجیکٹ کے لیے اہلیان میرپور کی لازوال قربانیاں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close