اسلام آباد میں 3 افراد کا ایک اور خاتون پر تشدد، دانت توڑ دیے ، افسوسناک واقعہ سامنے آگیا ‎

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ درندگی کا واقعہ پیش آیا ہے، ظلم کا شکار خاتون انصاف کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کےتھانہ نیلور کے علاقہ پہونٹ میں خاتون ظلم کا شکار ہوگئی ، جسمانی تشدد کے بعد خاتون کے منہ پہ پتھر مارکر زخمی کیا گیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پتھر لگنےسے خاتون کے ہونٹ پھٹ گئے جبکہ متعدد دانت بھی ٹوٹ گئے ۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تین افراد نے مل کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شکایت کو دو دن گزر گئے مگر متعلقہ تھانہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔شکایت کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔ اس حوالے سے تھانہ نیلور کے ایس ایچ اور کا کہنا ہے کہ تفصیلی میڈیکل رپورٹ سوموار کو آئے گی اور رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد ہی کاروائی ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close