آوارہ کتے نے 6 سالہ بچے کی گردن دبوچ لی، بچہ جاں بحق

لاہور (پی این آئی) لاہور کے علاقے لیاقت آباد کے یاسمین پارک میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، آوارہ کتے نے متوفی بلال کو گردن پر کاٹا تھا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں واقع یاسمین پارک میں پیش آیا۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کی ہلاکت آوارہ کتے کے کاٹنے سے ہوئی ہے۔بچے کے والد نے بتایا کہ 6 سالہ بلال کو گلی میں کھیلتے ہوئے کتے نے گردن سے دبوچ کر بری طرح زخمی کر دیا، اسپتال لے جاتے ہوئے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔اس واقعے پرکمشنر لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close