اسلام آباد (پی این آئی) داخلہ ماور کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے نہ دینے کا عمران خان کا فیصلہ اٹل ہے، یہ بات سب کو واضح کر دی گئی ہے کہ پاکستان افغانستان کے خلاف کسی کارروائی کے لیے کوئی اڈہ نہیں دے گا اور اس کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی پاور نظر انداز نہیں کر سکتی۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ طالبان سے مذاکرات کرنا پاکستان ہی نہیں، خطے بھر کی ضرورت ہے، اس ملک میں 2 چیزیں قومی ہیں ایک تحریکِ انصاف اور دوسری پاک فوج، قومی سلامتی پر بریفنگ ہوئی، ساری اپوزیشن اور دیگرجماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام افغان دھڑے مل بیٹھیں، آدھی صدی سے افغانستان میں لڑائی جاری ہے، ایک سلجھا ہوا طالبان جنم پا چکا ہے، یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والے طالبان نہیں ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنا ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں